قومی اسٹار شعیب اختر کا بڑا پن، ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نعمان نیاز کو ہدایت دے میرے دل میں ان کے لیے کوئی میل نہیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا تازہ موقف سامنے آگیا ہے۔ فاسٹ باؤلنگ کی دنیا میں پاکستان کی پہچان شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو ان کی بدتمیزی پر معاف کردیا ہے۔
نجی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کےلیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لنکن شیر کالی آندھی کے آگے دیوار بن گئے
بھارت سے شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا، راشد خان
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ اس لیے دیا تھا کہ آئندہ کسی اسٹار کے ساتھ ایسی بدتمیزی نہ ہو۔
شعیب اختر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں ہدایت دے ۔ ان کے رویے سے لوگوں کا دل دکھا تھا ۔ قومی اسٹار کو قومی چینل پر آپ کو کچھ نہیں کہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں ہے۔
Once & for all, clarifying what happened that day on PTV. pic.twitter.com/ultpoIyWIq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2021
قومی اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ گوکہ نعمان نیاز نے مجھ سے براہ راست معافی نہیں مانگی تاہم کسی واسطے سے ان کی معذرت میرے تک پہنچ گئی ہے اس لیے میں انہیں دل سے معاف کرتا ہوں۔
26 اکتوبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کے لائیو شو کے دوران اینکر نعمان نیاز کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر شو کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی وی کے پروگرام "گیم آن ہے” میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کو دیا تھا۔
سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو لاہور قلندرز یا شاید حارث رؤف کی تعریف پسند نہیں اور انہوں نے لائیو شو کے دوران پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔
قومی اسٹار شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین نے نعمان نیاز کے رویے کی شدید مذمت کی تھی جس کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کردیا تھا، اور معاملے کی انکوائری کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔
Dr. Noman should immediately be removed from @PTVSp0rts on a permanent basis 🤬🤬🤬
He insulted Shoaib Akhter live in front of Sir Vivian Richard and David Gower.
Extremely shameful attitude.@ImranKhanPTI@iramizraja@shoaib100mph@waqyounis99@TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/NvrKtywHkf
— Tweetistan (@Tweetistan_PK) October 26, 2021