ملالہ یوسفزئی نے شریک حیات ڈھونڈ لیا
آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، آج کے دن عصر اور میں نے ساری زندگی ایک دوسرے کے شریک حیات کے طورپر ایک دوسرے کو قبول کیا ہے

دنیا کی سب سے کم سن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنا شریک حیات ڈھونڈ لیا، اپنے نکاح کی اطلا ع دیتے ہوئے ملالہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی
ویڈیوز اور پکچر شیئرنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ملالہ یوسف زئی نے ایک تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ اپنے مداحوں کو دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، آج کے دن عصر( ان کے خاوند) اور میں نے ساری زندگی ایک دوسرے کے شریک حیات کے طورپر ایک دوسرے کو قبول کیا ہے ۔ ان کی فیملی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک چھوٹی سی نکاح کی تقریب میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا ہے۔
View this post on Instagram
انھوں نے اپنے مداحوں سے نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی کی طالبان کے خلاف ‘اینجلینا جولی’ کی کتاب کی تعریف
واضح رہے کہ کسی بھی شعبے میں نوبل انعام وصول کرنے والی سب سے کمسن فرد ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی پاکستان کے صوبہ خبیر پختونخوا کے علاقے سوات میں پیدا ہوئیں خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم رہنے کےباعث طالبان کی درندگی کا نشانہ بننےکے بعد بھی ملالہ یوسفزئی نے ظلم کے آگے سمجھوتہ نہیں کیا اور اب ملالہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت رکھتی ہیں ۔









