اکتوبر میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے سے 2.5 بلین ڈالرز تک پہنچ گئیں
اکتوبر کے مہینے میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 بلین ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ سال بہ سال 10 فیصد زیادہ کا اضافہ ظاہر کررہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مالی سال 2021-22 میں اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر بڑھ کر 10.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔
At $2.5bn in Oct21, remittances continue their strong streak, rising by 10% from Oct20 and only moderating marginally compared to Sep21. Cumulatively, they have risen to $10.6bn so far in FY22, up 12% over the same period last year. https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/V4YPd9JAuy
— SBP (@StateBank_Pak) November 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم ڈویژن نے گیس فراہمی پر چلنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا
اے ڈی بی دسمبر میں پاکستان کو 600 ملین ڈالر فراہم کرے گا
مرکزی بینک کے ٹوئٹ کے مطابق جون 2020 سے مارچ 2021 تک 2 بلین ڈالرز سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہورہی تھیں جبکہ گذشتہ 8 مہینوں سے ترسیلات زر 2.5 بلین ڈالرز سے زیادہ موصول ہو رہی ہیں۔
مالی سال 2021-22 کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات زر کی آمدن بنیادی طور پر سعودی عرب سے 2.7 بلین ڈالرز، یو اے ای سے 2.0 بلین ڈالرز ، یو کے سے 1.5 بلین ڈالرز اور یو ایس سے سے 1.1 بلین ڈالرز رہی ہے۔









