تل ابیب مہنگا، دمشق سستا ترین شہر
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی، اسرائیلی شہر کو سب سے مہنگا قرار دے دیا۔
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق اسرائیل کا شہر تل ابیب رہائش کے اعتبار سے دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے۔ سنہ 2020 کی رپورٹ کے مقابلے میں تل ابیب 5 درجے اوپر آگیا ہے۔
رواں سال جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین شہروں میں پیرس اور سنگاپور دوسرے اور تیسرے نمبر پر جبکہ سوئٹزرلینڈ کا زیورخ چوتھے اور ہانگ کانگ پانچویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یروشلم میں برفانی طوفان نے تمام مذہبی مقامات کو ڈھک دیا
صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر سے دستبردار
نیویارک کو چھٹا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ جینیوا سات نمبر پر رہا۔
تل ابیب مہنگے شہروں میں اس وجہ سے شمار ہوا کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کمزور ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ساتھ ٹرانسپورٹ اور گروسری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سال فہرست کے لیے ڈیٹا اگست اور ستمبر کے مہینوں میں جمع کیا گیا جب دنیا بھر میں مال برداری اور مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔
دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں ایران کے دارالحکومت تہران 79 سے 29 پر آچکا ہے، یہ تبدیلی اس لیے ہوئی کیونکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے وہاں کئی اشیا کی قلت ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دمشق سب سے سستا شہر رہا جبکہ طرابلس آخری سے ایک نمبر پہلے پر رہا۔









