اسپیکر سندھ اسمبلی دو ماہ بعد اسلام آباد میں گرفتار
آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں نیب گرفتاری کے خلاف ضمانت کی درخواست لے کر گئے، عدالت نے حکم دیا نیب کو گرفتاری دیں اور بعد میں ضمانت کی درخواست داخل کریں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب کو گرفتاری دے دی، سراج درانی نے کئی گھنٹے سپریم کورٹ میں بیٹھنے کے بعد نیب کو گرفتاری دے دی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نیب کی جانب سے گرفتاری پر ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے گئے تھے جبکہ نیب ٹیم باہر ان کی گرفتاری کے لیے تیار تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب کو ناکوں چنے چبوا دیئے
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:سراج درانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
عدالت نے حکم دیا تھا کہ پہلے نیب کو گرفتاری دیں اور اس کے بعد آ کر ضمانت کی درخواست جمع کروائیں۔
نیب حکام آغا سراج درانی کو اپنے ساتھ لے گئے، انہیں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
اپنی درخواست کی سماعت کے چار گھنٹے بعد تک سراج درانی احاطہ عدالت ہی میں موجود رہے اور باہر جانے سے گریزاں تھے۔
خیال رہے کہ آج گرفتاری سے پہلے سپریم کورٹ نے سراج درانی کی ضمانت پر رہائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔









