کیوی باؤلر اعجاز پٹیل کی تاریخ ساز باؤلنگ، بھارت کی 10وکٹیں گرادیں
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز اور سابق لیگ اسپنر عبدالقادر ایک اننگ میں 9،9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں
ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے باؤلر اعجاز پٹیل نے تاریخ رقم کردی، اننگزمیں 10 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں تیسرے باؤلر بن گئے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے اسپنر اعجاز پٹیل نے تاریخ ساز باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 325 رنز پر ڈھیر کردیا ، اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹ اسٹیڈیم کا نام مودی پر کیا رکھا ٹیسٹ میچ 2 دن کا ہوگیا
کیا پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کو سہ روزہ سمجھ کر کھیل رہی ہے؟
🔹 Jim Laker
🔹 Anil Kumble
🔹 Ajaz PatelRemember the names! #WTC23 | #INDvNZ | https://t.co/EdvFj8yST5 pic.twitter.com/xDVImIifM6
— ICC (@ICC) December 4, 2021
ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں اعجاز پٹیل تیسرے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں ان سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے جم لیکر کے پاس تھا جنہوں نے 1956 میں آسٹریلیا کےخلاف ایک اننگ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ان کے بعد یہ اعزاز بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے نے سنہ 1999 میں پاکستان کے خلاف دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے باؤلر بن کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز اور سابق لیگ اسپنر عبدالقادر اننگز بھی ایک اننگ میں 9،9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ عبدالقادر نے بھی 1987 میں انگلینڈ کے خلاف میں اننگز میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔