فیصل آباد: دکانداروں کا کاغذ چننے والی خواتین پر تشدد، برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں

وڈیوز وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آگئی

صوبہ پنجاب میں خواتین پر سرعام تشدد اور جنسی ہراسانی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، چوری کے شبہ پر کاغذ چننے والی  خواتین کو بازار میں برہنہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں  کاغذ چننے والی  خواتین کو چوری کے شبے میں تشدد اور برہنہ کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں موجود عثمان الیکٹرک اسٹور میں مبینہ طور پر محنت کش کاغذ چننے والی چار خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس پر دکانداروں نے خواتین کو پکڑ کر نا صرف تشدد کا نشانہ بنایا  بلکہ دکان میں بند کرتے ہوئے سر بازار برہنہ کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔

خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کی  وڈیوز وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آگئی، واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار 5 افراد گرفتار بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیے

مشعل خان موٹاپے کے باعث ساتھی طلبہ کی ہراسانی کا نشانہ بنیں

انوشے اشرف کی کمر میں کس نے ہاتھ ڈالا ؟

فیصل آباد میں ہونے والے خواتین پر تشدد کی فوٹیج اور مقدمہ کی کاپی نیوز 360 کو موصول ہوئی ہے ویڈیو کے مطابق الیکٹرک اسٹور کے لوگ خواتین کو بدترین تشدد کرتے رہے اور ان کو برہنہ ہونے پر مجبور کرتے رہے۔

خواتین کو تشدد اور برہنہ کرنے کی ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت خواتین سے بدتمیزی، تشدد بڑے بازار جنسی ہراسانی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کا واقعے کے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے خواتین کو تشدد کے بعد برہنہ کیا گیا تھا جس پر فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، ملزمان کو کڑی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر