کراچی میں دودھ کی نئی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن

کمشنر محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ جمعرات سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے تحت دودھ کی نئی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر ہوگی۔ جبکہ دودھ کی ڈیری فارمرز کی قیمت 105 اور تھوک قیمت 110 روپے فی لیٹر ہوگی۔ کمشنر کراچی نے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

40 نئے ٹیکسٹائل پلانٹس سے 6 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، اپٹما

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

رپورٹ اور شرکا کی متفقہ رائے سے دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا دودھ کی نئی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاور ت سے دودھ کی پیداواری لاگت کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مقرر کی گئی۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری نرخ پر دودھ نہ بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس نے ہر تین ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ جمعرات سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر ، تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈیر ی فارمرز ایسوسی ایشن ، ہول سیلرز ر ایسو سی ایشن اور یٹیلرز ایسو سی ایشنز کے نمائندوں ، بیورو آف سپلائی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ ، اورفوڈ اتھارٹی کے افسران، ایڈوکیٹ ندیم شیخ اور دیگر نے شر کت کی۔

متعلقہ تحاریر