سیلز ٹیکس رسید ایف بی آر کو بھجوائیں، ہر ماہ کروڑوں کے انعام پائیں

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہر ماہ پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز کو 5 کروڑ  30 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات بڑھانے کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے سیلز ٹیکس رسید ہمیں بھیجیں اور انعام جیتیں۔ جتنی زیادہ رسیدیں اتنا ہی انعام جیتنے کے زیادہ امکان۔ پہلا انعام  10 لاکھ ، دوسرا  5 لاکھ اور تیسرا  ڈھائی لاکھ روپے ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انقلابی قدم، ٹیکس گزاروں کے لیے ہر ماہ  5 کروڑ  30 لاکھ روپے کے انعامات کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔  ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مشیرخزانہ کی لسٹڈکمپنیوں سے 950 ارب کا منافع تقسیم کرنے کی فرمائش

ہنڈائی کمپنی کو گاڑی کی فراہمی میں تاخیر گلے پڑگئی

ایف بی آر حکام کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔ پہلا انعام 10 لاکھ روپے ہوگا۔ دو انعامات 5 لاکھ روپے کے ہوں گے۔ تیسرا انعام ڈھائی لاکھ روپے ہوگا جو چار انعامات پر مشتمل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چوتھا انعام 50 ہزار روپے ہوگا اور ایک ہزار انعامات دیے جائیں گے۔ ہر ماہ 5 کروڑ  30 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہو گی۔ دسمبر 2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کر کے انعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایف بی آر عوام کی راہنمائی کے لیے 11 دسمبر 2021 سے اشتہاری مہم شروع کر رہا ہے۔ ٹیکس گزاروں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے جمع شدہ سیلز ٹیکس کی رسید ایف بی آر بھیج کر قرعہ انداز ی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی چوری میں بھی کمی آئےگی اور ٹیکس گزاروں کے لیے انعامات کا موقع بھی میسر آئے گا۔

متعلقہ تحاریر