پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا میچ ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 173 رنز کا ہدف دیا، کیریبیئن ٹیم 162 رنز بناسکی۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی، پاکستان نے یہ معرکہ 9 رنز سے فتح کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل اور یو اے ای فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے

یورو کپ سے باہر ہونے کے بعد فرانس کے فٹبالرز اسکینڈل کی زد میں

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز بنا سکی، اننگز کی آخری گیند پر کیریبیئن ٹیم کو 9 رنز درکار تھے جب حارث رؤف نے آخری بیٹسمین کو بھی آؤٹ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 67، روماریو شیفرڈ نے 35 اور نکلوس پورن نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز، محمد وسیم اور حارث رؤف نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر