ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان خطرے میں، مزید 5 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت
جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ان میں شائے ہوپ، عقیل حسین ، آل راؤنڈر جسٹن گریوز اور اسکواڈ کے دو دیگر ارکان شامل ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید پانچ ممبران کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے دورہ کے منسوخ ہونے کے چانسز بڑھ گئے، جبکہ آج سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔
اس بات کی تصدیق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے جمعرات کی صبح کی ہے کہ دورے پر آئی ہوئی ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کال کرکے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، کوہلی
ارجنٹینا کے اسٹرائیکر سرگی ایگیروں نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی
وباء سے متاثر ہونے والے تین کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر اور بلے باز شائے ہوپ، بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین، آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک کے ساتھ ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ بھی شامل ہیں۔ پی سی بی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ افراد کو گذشتہ روز ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کو بقیہ اسکواڈ سے الگ کرتے ہوئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، جبکہ طبی عملے کی جانب سے انتہائی نگرانی کی جارہی ہے۔
مزکورہ کھلاڑیوں کو 10 دن تک کم سے کم قرنطینہ میں رکھا جائے جب تک کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ آج بھی مزید 3 کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، اس طرح ڈیون تھامس بھی انگلی پر چوٹ لگنے کے باعث دورے سے باہر ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سی ڈبلیو آئی اور پی سی بی حکام دورے کو کنٹینیو کرنے کے حوالے سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ دورے پر آئی ہوئی ٹیم کے باقی ممبران کو کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا ، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دورہ جاری رہ سکتا ہے یا نہیں۔
بقیہ ٹور شیڈول
13 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، کراچی – پاکستان 63 رنز سے جیت گیا۔
14 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، کراچی – پاکستان 9 رنز سے جیت گیا۔
16 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ، کراچی
18 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ، کراچی
20 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، کراچی
22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، کراچی