جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک نرم مزاج اور خوش اخلاق پایا، ایچ ایس وائے

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر واداکار ایچ ایس وائے (حسن شہریار یاسین) نے فوٹو اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی سب سے مقبول ایپ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے مریم نواز اور محمد جنید صفدر کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دلدادہ ہوگئے۔ کہتے ہیں جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک خوش اخلاق اور نرم مزاج پایا ہے۔

جنید صفدر نے ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کردہ ملبوسات اپنی شادی پر زیب تن کئے۔

سانحہ اے پی ایس کو 7 سال مکمل، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے

حسن شہریار یاسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مریم نواز اور محمد جنید صفدر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں تینوں شخصیات خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)

 ایچ ایس وائے نے ا پنی پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ وہ خوش ہیں کہ اُن کے ڈیزائن کردہ تمام کپڑے جنید صفدر کو پورے آ گئے ہیں، اُنہوں نے فخریہ طور پر پاکستان ہی میں دستیاب مواد کا استعمال کرتے ہوئے کلاسک اور خوبصورت کپڑوں کے ڈیزائن بنوائے ہیں۔

حسن شہریار یاسین نے جنید صفدر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک نرم مزاج اور خوش اخلاق پایا ہے، میری اور ٹیم ایچ ایس وائے کی جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

دوسری طرف ایچ ایس وائے کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو جنید صفدر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر