اسلامیہ کالج میں گل داؤدی کی نمائش ، 100 سے زائد اقسام شرکاء کی توجہ کا مرکز

اسلامیہ کالج پشاور میں گل داؤدی کی نمائش نے ہر طرف رنگ بکھیر دیئے, گل داؤدی کے سو مختلف قسم کے پھولوں نے نمائش کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج پشاور پھولوں سے سج گیا۔ 37 ویں نمائش کا افتتاح اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کا جوڑیا بازار، مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے سہولت کا مسکن

پشاور کے بی آر ٹی اسٹیشن پر ماسک بیچنے والے بچے کا فوجی پائلٹ بننے کا عزم

تاریخی تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج میں روایتی گل داؤدی کی سالانہ نمائش شروع ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایچ ای ڈی خیبر پختونخوا داؤد خان، ڈی ایچ اے کے برگیڈیئر سید مظہر حسین شاہ، کرنل حیدر عباس، زرعی یونورسٹی اور اس کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کی. یہ نمائش تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں دو دہائیوں پرانی حسین روایت کے تحت گل داؤدی کی نمائش سالانہ نمائش ہوتی ہے. اس بار نمائش میں 100 اقسام کے 25 ہزار پھول رکھے گئے ہیں۔

گل داؤدی کی نمائش کے لئے کیمپس، دیگر جامعات، تعلیمی اداروں اور شعبہ ابلاغ عامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ اسلامیہ کالج کے طلباء و طالبات، بچوں اور بڑوں نے کثیر تعداد میں اسلامیہ کالج کا رخ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس دفعہ ڈی ایچ اے کی طرف سے بھی اسلامیہ کالج پشاور میں گل داؤدی کا سٹال لگایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر