بلدیاتی افسران کی نااہلی، صفائی کیلئے منگوائی جانیوالی نئی گاڑیاں کباڑ بننے لگیں
بلدیہ اعلیٰ سکھر کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر شہری وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سکھر میں عوام کی جانب سے بلدیاتی افسران کی نااہلی کے باعث سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھرکے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے سرکاری خزانے سے منگوائی جانیوالی کروڑوں روپے کی صفائی گاڑیاں کباڑ بننا شروع ہو گئی ہیں جبکہ بلدیہ ایم ٹی ہاﺅس میں پہلے ہی لاکھوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں بھی مرمت کے نام پر اسکریپ کا شکار ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
شہر میں صفائی کے منگوائی جانیوالی خطیر رقم سے خرید کی جانیوالی صفائی کی گاڑیاں گذشتہ کئی سالوں سے معمولی مرمت کیلئے ایم ٹی ہاﺅس میں کھڑی کر دی گئی تھی لیکن مرمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ گاڑیاں بھی دیگر گاڑیوں کی طرح کباڑ کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔
شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر بالا افسران سے فوری نوٹس لیکر غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران و عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔