نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
دسمبر، جنوری2022-23میں 2ٹیسٹ اور 3ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم اپریل 2023میں 10وائٹ بال میچز کیلیے دوبارہ پاکستان آئے گی
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس کیوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرپاکستانی شائقین کرکٹ کو کیوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی خوشخبری سنائی۔
Brace yourselves! New Zealand to tour Pakistan for two Tests and three ODIs in December/January 2022-23 and will return in April 2023 for 10 white-ball matches. Exciting, right?#harhaalmaincricket pic.twitter.com/IRwgcOsYoq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نےکرکٹ سیریز منسوخ کردی
پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے بھارت کو عبرتناک شکست
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2023 میں 5ون ڈے اور5 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلیے دوبارہ پاکستان آئے گی ۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کے درمیان ملاقاتوں اور بات چیت کے دوران ان دوروں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔دونوں بورڈز اب دوروں کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کا شکرگزار ہوں، مارٹن سینیڈن سے ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج پر بہت خوشی ہے، اس اعلان سے تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں ملاقاتیں نتیجہ خیز اور تعمیری رہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں کیوی کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان عین موقع پرمنسوخ کردیا تھا۔ کیوی بورڈ نے 17ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل مبینہ دھمکی کے بعد دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا اور مہمان ٹیم اسی روز خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اپنے پاکستان کے دورے منسوخ کردیے گئے۔ بعد ازاں پاکستان کرکٹ کیخلاف کی جانے والی اس سازش میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آئے تھے۔جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان منسوخ کرنے پرپی سی بی سے معافی بھی مانگی تھی۔