خون سفید ہوگیا، سگہ بھائی بہن کا گھراجاڑنے کے درپے

فرسودہ رسم رواج وٹہ سٹہ کی شادی پر بھائی نے اپنا گھر نہ بسنے پر بہن کا گھر اجاڑنے کی ٹھان لی۔ وڈیرے کے ساتھ ملکر زنجیروں میں جکڑ کر قید کی جانے والی خاتون فرار ہوکر تھانے پہنچ گئی۔

صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے نواحی علاقے خان دا چک میں قبیع اور فرسودہ رسم وٹے سٹے کی شادی پر ایک سگا بھائی بہن کا بستا بسایا گھر برباد کرنے پر تل گیا۔

وڈیرے اور بھاٸیوں کے چنگل سے جان بچا کر نکلنے والی بے بس خاتون رمضانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اسکی اپنے بھاٸی محسن کے وٹے میاں چنوں کے رہاٸشی نصیر احمد سے شادی ہوٸی لیکن میرے بھاٸی اور بھابھی کی ناچاکی کی وجہ طلاق ہوگٸی اب میرے بھاٸی محسن وغیرہ گاٶں کے بااثر وڈیرے سے مل کر میری زبردستی طلاق کروانا چاہتے ہیں جس پر چند روز قبل گاٶں کا وڈیرا میرے بھاٸیوں کے ساتھ ملکر مجھے سسرال سے زبردستی کمالیہ لے آٸے اور زنجیروں میں جکڑ کر وڈیرے کے ڈیرے پر قید کرلیا۔

یہ بھی پڑھیئے

ووٹ کو عزت دو کے بعد مسلم لیگ (ن) کا نیا بیانیہ، ‘لوٹوں کو عزت دو’

رمضانہ بی بی نے مزید بتایا کہ میں گزشتہ شب موقع پاکر انکے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸی اور تھانہ صدر کمالیہ پہنچی تو پولیس نے مجھے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے میرے بیان پر مجھے میرے خاوند نصیر احمد کے حوالے کردیا۔

متاثرہ میاں بیوی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے شوہر سے طلاق نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان سے آئندہ بھی جان کا خطرہ ہے لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کرکے ملزمان کے خلاف کاررواٸی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ تحاریر