ووٹ کو عزت دو کے بعد مسلم لیگ (ن) کا نیا بیانیہ، ‘لوٹوں کو عزت دو’

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے 20 سے زائد افراد اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، ہمیں ان کی شمولیت پر اعتراض نہیں۔

عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 20 سے زائد حکومتی شخصیات حزب اختلاف سے رابطے میں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بہت سے حلقے ہیں جہاں پر ہمارے امیدوار نہیں ہیں تو جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، موجودہ حکومت مسائل حل نہیں کر پا رہی اور وہ خود فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں شامل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

حزب اختلاف کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آبادمیں ہلچل، حکومت اور حزب اختلاف کی صف بندیاں جاری

انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد پر کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے لیکن وہ خود سے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو آسکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کئی لوگ رابطے میں ہیں، وہ کہتے ہیں ہماری سیاست ختم ہوگئی ہے۔

اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ ٹیلیفون آتے ہیں پارٹی جوائن کرنے کے لیے تو کیا بھروسہ کہ یہ ارکان دوبارہ منحرف ہوجائیں؟

اس پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ وہ تو جب ٹیلیفون کا نظام ختم ہوگا تب پتا چلے گا، اس وقت ملک میں آئین اور قانون نافذ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ساری جدوجہد ہی یہ ہے کہ ملک میں آئین کے تحت نظام رائج ہو۔

ایک وقت تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور انہی کی پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں پر طنز کرتی تھیں کہ وہ لوٹے ہیں۔

آج اپوزیشن انہی ‘لوٹوں’ کو دوبارہ اپنی صفوں میں شامل کرنے پر راضی ہے اور اس سلسلے میں رابطے بھی شروع کردئیے گئے ہیں۔

یہ ہوتی ہے سیاست، یہ ہوتا ہے ویژن۔

متعلقہ تحاریر