انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے ابتدائی مرحلے میں 41 رنز پر بھارت کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کردی

انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے 2 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کھیلئے جانے والے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا آغاز پاکستان کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیتنے کے بعد  فیلڈنگ کے فیصلے سے کیا ، پہلے بولنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں رہا اور ابتدائی مرحلے میں پاکستان نے 41 رنز پر بھارت کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا ۔پاکستان کی جانب سے باؤلر ذیشان ضمیر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  10 اوورز میں 60 رنز دیتےہوئے  5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی کے کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیسٹ کیپ نمبر 244 کرکٹر ساجد خان کے نام

بھارت کی جانب سے آرادھایا یادیو نے 50 رنز کی اچھی اننگ  کھیلی، دیگر نمایا کھلاڑیوں میں  ہرنور سنگھ 46، راج باجوہ 25، کوشال ٹمبے 32، راجوردھن نے 33 رنز اسکور کیئے ۔

پاکستانی باؤلرز نے بھارت کو 49 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز پر آؤٹ کردیا ۔

273 رنز کے تعاقب میں پاکستانی  بلے بازوں نے اننگ کا آغاز کیا  اور ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، محمد شہزاد 82 سکور بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت 29، کپتان قاسم اکرم 22، عرفان خا ن33، رضوان محمود 29 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار احمد خان نے کیا جنہوں نے آخری گیند پر چوکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلوائی ، انہوں نے 19 گیندوں پر 29 رنز کی باری کھیلی۔ راج باجوہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر