فٹبالر محمد صالح کو کرسمس منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا

معروف فٹبالر کی جانب سے مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کو شایان شان انداز میں مناکر مسیحی بھائیوں سے اظہار محبت کیا گیا تھا۔

مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لور پول کے کھلاڑی محمد صالح کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

محمد صالح کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹبالر محمد صالح اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کو منارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے گھر کو منفرد انداز میں سجایا اور کرسمس ٹری بھی گھر کی زینت بنایا اور باقاعدہ مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

فٹبالر محمد صالح کی یہ کاوش گلے پڑگئی اور پرستاروں کی بڑی تعداد کو ناگوار گزری۔

سوشل میڈیا پر کرسمس کے حوالے سے ایک تصویر کے سامنے آنے کے بعد فٹبالر محمد صالح کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ فٹبالر محمد صالح کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اپنے گھر میں کرسمس ٹری سجایا گیا جبکہ بیوی بچوں سمیت خود کو کرسمس تقریب میں شامل کرکے مسیحی برادری سے اظہار محبت کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر