موسم سرما کیلئے دو لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا، حماد اظہر کی وضاحت
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ریفائنریز سے یومیہ چھ ہزار ٹن فرنس آئل اٹھایا جارہا ہے جبکہ ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ ہونے اور نہربندی کے باعث کچھ دنوں میں فرنس آئل کی یومیہ کھپت 13ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کی جانب سے اضافی فرنس آئل پر وضاحت پیش کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، رواں سال سردیوں کیلئے دو لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے
حکومت نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ ریفائنریز سے یومیہ چھ ہزار ٹن فرنس آئل اٹھایا جارہا ہے جبکہ ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ ہونے اور نہربندی کے باعث کچھ دنوں میں فرنس آئل کی یومیہ کھپت 13ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی جبکہ کچھ ریفائنریز کے پاس سے اضافی فرنس آئل آئی پی پیز کو جانا شروع ہوگیا۔آئی پی پیز کے پاس اب بھی فرنس آئل مطلوبہ لیول سے کم ہے، اگرکوئی ایل این جی کارگو اب ڈیفالٹ بھی کرتا ہے تو فرنس آئل کے اسٹاکس اچھے ہیں۔
Thread on Refineries & Furnace oil; It is important to clarify some misconceptions.
-In summers Pakistan faced a moderate shortage of Furnace oil as FO power plants ran more than last year (as per merit order) due to low water levels in dams. FO consumption was 116% higher. 1/4— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 26, 2021
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، گرمیوں میں بجلی بنانے میں فرنس آئل گزشتہ سال سے ایک سو سولہ فیصد زائد استعمال ہوا جبکہ رواں برس سردیوں کیلئے دو لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ہے، فرنس آئل درآمد کی وجوہات میں کسی ایل این جی کارگو کا ممکنہ ڈیفالٹ تھا۔
حماد اظہر نے بتایا کہ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا کم ذخیرہ بھی فرنس آئل درآمد کی وجہ تھا، خوش قسمتی سے نومبر دسمبر کے درمیان مزید کسی ایل این جی کارگو نے ڈیفالٹ نہیں کیا، اس لیے فرنس آئل پر پلانٹ چلانے کی ضرورت بھی پیش نہی آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو بند کرنا پڑگیا۔
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔









