اسد عمر کا ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کا دعویٰ

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 68 فیصد ویکسینیشن کے ساتھ صوبہ پنجاب سب سے آگے ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹ پر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائے جانے کی کل تعداد اب 15 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68فیصد اہل آبادی کو کم از کم ایک کورونا وائرس کے ٹیکے کی ایک خوراک ملی ہے۔ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

رانا محمد شمیم توہین عدالت کیس ، تمام ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسینیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے صوبوں میں بالترتیب پنجاب پہلے نمبر پر، خیبرپختونخواہ دوسرے، سندھ تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مہلک وباء کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں کورونا ایس او پیز کے علاوہ عوام کو سخت قوانین کے تحت پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ ہے جن میں 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار مرد، 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار خواتین اور 3 لاکھ 21 ہزار 744 خواجہ سرا شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر