نواز شریف کی واپسی کی تاریخ جاوید لطیف کو کس نے بتائی؟

لیگی رہنما جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم اگلے سال جنوری سے مارچ کے درمیان وطن واپس آجائیں گے۔

جیو ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے سال جنوری سے مارچ کے درمیان کسی بھی وقت پاکستان واپیس آجائیں گے۔

پچھلے چند روز سے یہ چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں کہ کیا نواز شریف وطن واپس آنے  والے ہیں؟ کیا ان کی سزائیں ختم ہوجائیں گی؟ کیا انہیں عدالتوں سے ریلیف ملنے والا ہے؟ اور سب سے اہم یہ کہ کیا نواز شریف کی کوئی ڈیل ہوچکی ہے؟

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل کی دوڑ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق چند روز قبل لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملے تھے اور انہوں نے یہ بیان دیا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے اپنی گفتگو سے اشارہ دیا کہ کوئی ڈیل بھی ہوچکی ہے۔

اب جاوید لطیف نے تو صاف صاف اعلان کردیا ہے کہ نواز شریف جنوری 2022 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان واپس آجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ تک وزیراعظم عمران خان کے پیچھے سے ‘ہاتھ’ ہٹ جائے گا، ان کی حمایت ختم ہوجائے گی۔

لیگی رہنما کی یہ گفتگو نہایت اہم ہے، ناجانے نواز شریف کی واپسی کی تاریخ اور وزیراعظم عمران خان کے متعلق تاریخ انہیں کس نے دی ہے۔

گزشتہ روز انصار عباسی نے جنگ اخبار میں خبر فائل کی تھی کہ نواز شریف کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نا ہی واپس آنے کی کوئی تاریخ طے ہوئی ہے۔

یہ بات انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے بتائی، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی واپسی صرف قیاس آرائی ہے اور ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

متعلقہ تحاریر