اردوان اور اشرف غنی نے بھی کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھوئے،تہلکہ خیز رپورٹ طشت ازبام

سال 2021ء کی کرپٹ ترین شخصیات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کرپٹ پرسن آف دی ایئر گردانے گئے۔

بدعنوانی اور منظم جرائم سے متعلق رپورٹنگ کے گروپ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے یورپی ملک بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیدیا۔

بیلاروس کے صدر کا بحیثیت کرپٹ ترین شخصیت انتخاب صحافیوں اورا سکالرز کے ایک پینل نے متفقہ طور پر کیا۔

یہ بھی پڑھیئے

فہرست میں سابق افغان صدر اشرف غنی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا نام بھی سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات میں شامل ہے۔

او سی سی سی آر پی کی رپورٹ میں شامی صدر بشارالاسد اور آسٹریا کے سابق چانسلر سیبیسٹین کرز کے نام بھی درج ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ ملک سے فرار کے وقت وہ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر ساتھ لے کر گئے جبکہ دوسری طرف اسلامی ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردون کو عالمی سطح پر مسلم امہ کا مقدمہ لڑنے کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر