وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2000 روپے ٹیکس ادا کیا
ایف بی آر نے سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ روپے کی ٹیکس ادائیگی کی۔
ایف بی آر نے سال 2019 میں انکم ٹیکس جمع کرانے والے اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ 80 سینیٹرز، 312 قومی اسمبلی ممبرز اور صوبائی اسمبلی کے 611 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔
سال 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 71 لاکھ 5 ہزار روپے، آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے اور بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35ہزار 245 روپے ٹیکس جمع کروایا۔
یہ بھی پڑھیے
200 ڈالر سے زائد مالیت کے نئے موبائل سیٹ پر 17 فیصد سیلز ٹیکس
حکومت کو ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی سیاسی قیمت چکانا پڑے گی،چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 2019 میں 13 لاکھ 99 ہزار روپے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 40 ہزار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 9 لاکھ 32 ہزار اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے7 لاکھ 13ہزار ٹیکس ادا کیا۔
حکومتی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ 7 لاکھ 49 ہزارروپے ٹیکس دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 99 ہزار، وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار انکم ٹیکس ادا کیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 1 لاکھ 36 ہزار، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار، وفاقی وزیر اسد عمر نے 42 لاکھ 72 ہزار، اسپیکر اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی 7 لاکھ 84 ہزار روپے کی ٹیکس ادائیگیاں کیں۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے 1 لاکھ 58 ہزار روپے، وفاقی وزیر شبلی فراز نے 8 لاکھ 85 ہزار، وزیر قانون فروغ نسیم نے 42 لاکھ 85 ہزار انکم ٹیکس ادا کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 12 لاکھ 57 ہزار، وفاقی وزیر نور الحق قادری نے 62 ہزار، شہریار آفریدی نے 53 ہزار، وزیر مملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار کا ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر مونس الہٰی نے 65 لاکھ 34 ہزار، وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار، وفاقی وزیر حماد اظہر نے 29 ہزار، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 5 لاکھ 57 ہزار، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے 3 لاکھ 71 ہزار، نور عالم خان نے 82 ہزار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے 12 لاکھ 11 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔
مسلم لیگ ن کے احسن اقبال نے 55 ہزار روپے، رانا ثنا اللہ نے 29 لاکھ 94 ہزار، سردار ایاز صادق نے 4 لاکھ 85 ہزار، پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان نے 9 لاکھ 40 ہزار، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے 49 لاکھ ، سینیٹر مشاہد حسین سید نے 76 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے 11 لاکھ 62 ہزار روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا، ملیکہ علی بخاری نے 38 ہزار اور رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید، مسرت رفیق، نفیسہ عنایت اللہ خٹک ، ناز بلوچ اور نورین فاروق نے 39 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے 89 ہزار روپے جبکہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے 15 لاکھ 56 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔