شاہ نواز دھانی کی اہلخانہ سمیت وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی کرکٹر کو فیملی سمیت سی ایم ہاؤس مدعو کیا تھا، دھانی کو میڈل بھی دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی اور ان کی فیملی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مدعو کیا اور ان سے ملاقات کی۔

شاہ نواز دھانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اور میری فیملی کو سندھ سی ایم ہاؤس میں مدعو کیا اور مجھے میڈل دیا۔

یہ بھی پڑھیے

روبہ صحت نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی کے اشارے پر مداح کا دست بستہ مشورہ

شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کرنے پر فہدمصطفیٰ کی سندھی میں مبارکباد

فاسٹ بالر نے مزید لکھا کہ وزیراعلیٰ نے ہم سب کو خوبصورت سندھی ٹوپی اور اجرک بھی تحفہ میں دی، یہ میرے اور میرے اہلخانہ کے لیے بہت عزت اور فخر کا لمحہ تھا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں سندھ کی ٹیم لانے کا سوچ رہے ہیں اور اس حوالے اس اسپانسر ڈھونڈ کر اقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ شاہنواز دھانی نے 22 نومبر 2021 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کھیل کر اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

ڈیبیو میچ میں انہوں نے تین اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل میں شاہنواز دھانی ملتان سلطانز کی ٹیم سے کھیل کر شائقین کرکٹ کو اپنا گرویدہ بنا چکے تھے۔

23 سالہ شاہنواز دھانی سیدھے ہاتھ سے فاسٹ بالنگ کرتے ہیں اور نہایت خوش مزاج اور ہنس مکھ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہنواز دھانی کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ مدعو کرکے ان کی عزت افزائی کی جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔

متعلقہ تحاریر