حفیظ بھائی مجھے تھوڑا ٹائم دیں، میں ریٹائر نہیں ہورہا، فخر زمان

قومی کرکٹر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر انہیں ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے الوداعی پیغامات کا سلسلہ جاری رہا، فخر زمان نے مزاحیہ ٹویٹ کی۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے گزشتہ روز تینوں فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہیں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے الوداعی پیغامات دئیے گئے۔

ایک موقع پر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ ‘آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں’۔

یہ بھی پڑھیے

محمد حفیظ کو قومی کرکٹرز کا شاندار الفاظ میں الوداع

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس پر آل راؤنڈر فخر زمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی تھوڑا سا صبر، تھوڑا ٹائم دیں مجھے۔

جہاں ایک طرف شائقین کرکٹ اور مداحوں کی جانب سے جذباتی پیغامات بھیجے جا رہے تھے وہیں فخر زمان نے مزاح کا ایک شگوفہ چھوڑنے کی کوشش کی۔

فخر زمان کے کہنے کا مطلب تھا کہ مجھے ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا وقت دیں، میں ابھی سے ریٹائر نہیں ہو رہا، ظاہر ہے کہ حفیظ نے فخر زمان کو مخاطب نہیں کیا تھا بلکہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کو باعث افتخار قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر