محمد حفیظ کو قومی کرکٹرز کا شاندار الفاظ میں الوداع

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا خراج تحسین۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے 18 برس بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیل کر ڈیبیو کیا تھا۔

محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بین الاقوامی ٹیمز کے کرکٹرز بھی پیغامات بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ارجنٹینا کے اسٹرائیکر سرگی ایگیروں نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک یادگار کیریئر ختم ہوگیا، میں نے حفیظ بھائی سے اور ان کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میدان میں رہنمائی کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

فواد عالم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر آپ کو مبارک باد، امید ہے کہ آپ کی زندگی کا نیا سفر بھی اسی طرح زبردست ہو۔

متعلقہ تحاریر