محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پروفیسر کے نام سے معروف کرکٹر محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مارٹینا ناوراتیلووا نے اسرائیلی مظالم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

محمد رضوان اور شاہین آفریدی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ کیریئر میں 392 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 12,789 رنز بنائے اور 253 وکٹیں لیں۔

انہوں نے ملک کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 3 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہیں۔

41 سالہ محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 18 سال پاکستان کے لیے کھیلا اور بطور پلیئر میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ تحاریر