این ای ڈی نجی ادارے کی مدد سے کراچی کا پہلا فٹبال اسٹیڈیم بنائے گی

انگلینڈ کے سابق اسٹرائیکر مائیکل اوون کا کہنا ہے ساکر سٹی اسٹیڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے اندر فٹبال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

گلوبل سوکر وینچرز نے ساکر سٹی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ 12 ملین ڈالر میں 10 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ جی ایس وی پاکستان میں ایک فرنچائز فٹ بال لیگ شروع کرنے کے خواہاں ہے۔

پاکستان کے معروف اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق جی ایس وی نے معاہدے کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی کے فٹ بال گراؤنڈ کو ایک اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جائے گا جو پاکستان فٹبال لیگ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ چھ ٹیموں کی فرنچائز لیگ کا اعلان گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) نے گزشتہ سال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

یورپ میں پاکستان کی پہچان لٹل کریم اپنوں کی توجہ کا منتظر

اگر پاکستان فٹبال لیگ کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے مگر اس کے لیے جی ایس وی نے بنیادی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے۔ جی ایس وی کا دعویٰ ہے کہ سوکرسٹی کے تعمیر فیفا کے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھ بنایا جائے گا۔ کھیل کے حالات ، شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے فٹ بال کا ایک پائیدار تجربہ پیش کیاجائے گا، کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے برانڈز اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ "ہم یہ اقدام ملک میں فٹبال کی ترقی اور ارتقاء کے لیے اٹھایا ہے کیونکہ اس سے ملک کے اندر فٹبال کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی۔”

انگلینڈ کے سابق اسٹرائیکر مائیکل اوون، جو GSV کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نے مزید کہا کہ ساکر سٹی "نہ صرف کراچی شہر کے اندر فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ پورے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کا مستقبل بھی بن جائے گا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ جی ایس وی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ اشفاق حسین شاہ کے ساتھ لمبے عرصے کا معاہدہ کرنے جارہا ہے۔ گوکہ فیفا کے لیے اشفاق حسین شاہ قابل قبول نہیں ہیں۔

جی ایس وی کو حکومت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے ، جس بنا پر جی ایس وی کرکٹ کے انتہائی مقبول کھیل "‘پاکستان سپر لیگ” کی طرز پر "پاکستان فٹبال لیگ” کے مقابلے کرانا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر