کورونا فرنٹ لائن ورکز کو خراج تحسین: شہزاد رائے نے نیاگانا پیش کردیا
ڈاکٹر فیصل سلطان اور پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے بھی گیت اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کیا

معروف سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ میں کردار اداکرنےوالے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا گیت جاری کردیا جس میں انھوں نے عالمی وباء سے بچنے کیلئے عوام کو ؎مکمل ویکسین لگوانے کی ترغیب دی ہے اور بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ احتیاط ہے۔
شہزاد رائے کے نئے گیت کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے بھی گیت اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کردیا۔ گلوکار نے اپنے نئے گیت میں طبی عملے کو قومی ہیرو قرار دے دیا اور شہریوں سے ویکسین لگوانے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
We thank our heroes.. https://t.co/Ut2bZnGBT2
— Faisal Sultan (@fslsltn) January 8, 2022
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے نے ہنزہ کےمحروم بچوں کی خواہش پوری کردی
شہزاد رائے کا پاکستانیوں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کا مشورہ
کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جہاں پوری دنیا میں جاری ہیں وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کےڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس کا شکار ہوکر مزید 3شہری جان کی بازی ہارچکے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 5ہزار 707افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 972شہری جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ شہزادرائے ایک معروف گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف سماجی کارکن بھی ہیں جو2002 سے زندگی ٹرسٹ پاکستان کےنام سے ایک فلاحی ادارہ چلارہے ہیں ان کا ادارہ غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی اس ٹرسٹ کے لیے وقف کر دی ہے۔ شہزاد رائے اپنی موسیقی کے مدد سے عطیات جمع کرتے ہیں اور پورے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔









