پنجاب کے 8 اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام

آٹھ ضلعوں میں نصف فیصد سے کم آبادی کو ویکسین لگائی گئی، فیصل آباد سب سے پیچھے، میانوالی بازی لے گیا۔

پنجاب کے 8 بڑے اضلاع میں کورونا ویکسینیشن مہم ناکام ہو گئی، آٹھ ضلعوں میں انتظامیہ 50 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہ لگا سکی۔

گزشتہ برس ویکسینیشن مہم کے آغاز سے لے کر 7 جنوری تک کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد تمام اضلاع میں سب سے پیچھے رہا، صرف 42 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پچھلے سال 7 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، وزیراعظم

پاکستان میں تین ماہ میں پہلی بار 1000 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

راجن پور، قصور اور شیخوپورہ بھی ويکسينيشن ميں پیچھے رہ گئے، بہاولنگر، جھنگ اور مظفرگڑھ میں بھی 48 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

لاہور میں نصف آبادی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے بغیر گھوم رہی ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے کہا ہے کہ کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ایک خوراک والی ویکسین لگائیں گے۔

دوسری طرف میانوالی میں 76 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ جہلم 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

منڈای بہاالدین میں 67، نارووال میں 66، بھکر میں 65، سرگودھا راولپنڈی اور اٹک میں 64، ملتان اور لودھراں میں 61 اور حافظ آباد میں 60 فیصد شہریوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

متعلقہ تحاریر