ننگرہار: کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی ہلاک
خالد بلتی عرف محمد خراسانی کی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں
ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان خالد بلتی عرف محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مارا گیا ، محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔
ذرائع کا مطابق پاکستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردی کے مرکز کی سرپرستی کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان خالد بلتی عرف محمدخراسانی کی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کےحملے میں جس میں ڈیڑھ سو سے زائد بچے اور اور اساتزہ شہید ہوئے تھے اس حملے کے بعد پاکستان میں عسکری اور سیاسی قوتوں کی جانب سے مشترکہ طورپر دہشتگردی کے خلاف ملک گیرآپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا اس آپریشن کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان فرارہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹی پی نے جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرتے ہی پاکستان میں حملے شروع کردیے
دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل باجوڑ میں مارا گیا، آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ تقریبا38 سالہ محمد خراسانی گلگت بلتستان کا رہائشی ہے جو کافی عرصہ کراچی میں مقیم رہا اور کراچی میں ہی جامعۃ الرشید میں مدرس کے فرائض بھی انجام دیتا رہا ، محمد خراسانی خالد بلتی طالبان کے عمر میڈیا سیل میں نشر و اشاعت کا کام انجام دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو طالبان کے میڈیا سے رابطوں اور کام کے طریقہ کار سے بھر پور واقفیت تھا اس وجہ سے 2014 میں شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان مقر رہوا ۔