سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، اپوزیشن اور حکومتی اراکین لڑ پڑے
پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے باہر سے پیسے لے آئیں تو ٹیکس نہ لگانا پڑے، لیگی سینیٹر نے جواب دیا کون سے پیسے؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں دو سیاسی جماعتوں کے اراکین آپس میں لڑ پڑے، یہ جھڑپ مسلم لیگ (ن) اور حکمران جماعت پی ٹی آئی اراکین کے درمیان ہوئی۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے، سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) والے پیسہ واپس لے آئیں تو ملک کی یہ حالت نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا، قانون خاموش تماشائی بن گیا
پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان لڑائی کا عوامی عکس
انہوں نے کہا کہ اگر چوری کیا گیا پیسہ واپس آ جائے تو ٹیکس بھی نہیں لگانا پڑے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے اس بات پر سوال پوچھا کہ کون سی چوری؟ کون سا پیسہ؟
خاتون سینیٹر نے پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چور تو آپ لوگ ہیں، آپ سے بڑا چور کون ہے؟









