ڈرامہ سیریل ’’سنگ ماہ‘‘ اور صوابی کی خواتین کی چادروں کا راز

 پشتون قبائل نے بڑی بہادری کے ساتھ سکھوں کا مقابلہ کیا اور شکست دے کر بھاگنے پر مجبورکیا

قبائلی خاندان اور ان کے رسم روا ج کے گھر گھومتی میگا کاسٹ پر مبنی  ڈرامہ سیریل ‘سنگ  ماہ’ مومنہ درید پروڈکشن کے ہی بینر تلے بننے  والا ایک ایسا ڈرامہ ہے جس  میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی انا کے لئے اپنی زندگی اورمحبت کی قربانی دیتے ہیں جہاں اس ڈرامے کی کہانی منفرد ہے وہیں  اس میں دیکھائی جانے والی خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں خواتین کی مخصوص چادر ’چیل‘ کو بھی موضوع گفتگو بنادیا ہے۔

یہ روایات عام ہے کہ سن 1800 میں موجودہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں شاہ منصور کےمقام پر سکھوں نے حملہ کیا  اور اس حصے پر قبضے کیلئے خونریز لڑائی لڑی ، اپنے علاقے کو سکھوں سے چھڑانے کیلئے  پشتون قبائل نے بڑی بہادری کے ساتھ اُن کا مقابلہ کیا اور شکست دے کر انھیں بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اس جنگ میں سیکڑو پختون شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی پہلی قسط  7جنوری  کو سنیما میں  لگے  گی

گلوکار عاطف اسلم کی سنگ ماہ سے ڈراموں میں انٹری

روایات ہیں کہ اپنے شہیدوں اور زخمیوں کا سن کر قبیلے کی  عورتیں میدان جنگ میں پہنچیں اور انھوں نے اپنے شہیدوں  پر اپنی چادریں ڈال کر ڈھانپ دیا ، سفید چادروں سے جب  شہیدوں کے جسموں کو ڈھانپا گیا تو ان پر سرخ خون کے دھبے پڑ گئے ۔ صوابی کی خواتین گذشتہ ڈیڑھ سو سال سے اس روایت کو اپنائے ہوئے ہیں اور سرخ دھبوں والی چادریں پہنے نظر آتی ہیں جسے ’چیل‘ یا ’صوابی چیل‘ کہا جاتا ہے۔

مقامی خواتین کے لیے یہ صرف چادر نہیں ہے بلکہ ان لوگوں سے عقیدت کے اظہار کا ذریعہ ہے جنھوں نے اپنے علاقے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ آج پہنے جانی والی چادروں پر خون کے سرخ دھنے پھولوں کی صورت میں نمایاں ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیرل سنگ ماہ میں  اداکارہ ثانیہ سعید یہی  روایتی چادر ’صوابی چیل‘ پہنے دیکھی گئی ہیں  اس حوالے سے اداکارہ ثانیہ سعید نے بتایا کہ ڈرامے میں چیل اوڑھتے ہوئے انھیں یقیناً اس کی اہمیت کا اندازہ تھا اور انھیں خوشی ہے کہ لوگ اس کی اہمیت کو پہچان رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر