زلزلے سے دیوار چین کا ایک حصہ منہدم

ایک ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے دیوار چین کا دو میٹر حصہ گر گیا، حکام نے مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

چین میں زلزلے سے دیوار چین کا ایک حصہ بھی منہدم، چین کے شمال مغربی صوبے چنگھائی میں ہفتے کی رات 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ دیوار چین کا دو میٹر حصہ زلزلے سے متاثر ہو کر گر گیا، دیوار کا وہ حصہ متاثر ہوا جو کہ زلزلے کے مرکز سے 114 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کی شدت ختم ہونے کے بعد حکام نے ثقافتی مقامات کا جائزہ لیا اور دیوار چین کے گرنے والے حصے کو بھی دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں سیاسی زلزلہ، صوبائی کابینہ کے ارکان آپے سے باہر

بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

ابتدائی حفاظتی اقدامت کر لیے گئے ہیں اور دیوار کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ زلزلہ اس علاقے میں آیا جہاں زیادہ آبادی نہیں ہے لیکن کئی بڑے شہروں میں بھی اس کی شدت محسوس کی گئی۔

قدرتی آفت سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں لیکن 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہر میں قائم زلزلہ ایجنسی نے میڈیا کو بتایا کہ قریب ترین رہائشی علاقہ زلزلے کے مرکز سے 40 کلومیٹر دور ہے، مقامی افراد زلزلے کے جھٹکوں کے عادی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر غربت کے خلاف اقدامات میں، رہائشی گھروں کو دوبارہ تعمیر کرکے زلزلہ پروف بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے اب زلزلے سے جانی نقصان نہیں ہوتا۔

14 اپریل 2010 کو 7.1 شدت کا زلزلہ چنگھائی صوبے میں آیا تھا جس میں 2698 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 270 لاپتہ ہیں۔

اس وقت 90 فیصد سے زائد مقامی گھر تباہ ہوگئے تھے اور تواتر کے ساتھ کئی دنوں تک آفٹر شاکس آتے رہے۔

متعلقہ تحاریر