آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام
شاہین آفریدی نے 36 انٹرنیشنل میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2021 میں ان کا بہترین باؤلنگ فگرز 51 رنز پر 6 وکٹیں تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اپنے جاری اعلامیے میں مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بھی اس شاندار ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
محمد رضوان 2021 کے لیے ICC مینز T20I کرکٹر آف دی ایئر قرار
کیا محمد حفیظ پی ٹی آئی کی وکٹ پر سیاسی اننگز کھیلنے جارہے ہیں؟
شاہین آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 2021 میں ان کی بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار 51 رنز پر 6 شکار تھے۔
Sizzling spells, sheer display of pace and swing and some magical moments ✨
Shaheen Afridi was unstoppable in 2021 💥
More 👉 https://t.co/XsTeXTPTZl pic.twitter.com/oE3y3H2ZXB
— ICC (@ICC) January 24, 2022
بائیں سے تیز گیند کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے 2021 میں کرکٹ کے میدانوں میں تینوں فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے بہترین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
گذشتہ سال عمان اور یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شاہین شاہ آفریدی نے سب کو اپنا کھیل کا گرویدہ کرلیا تھا۔ گذشتہ سال شاہین آفریدی کا کھیل اپنے عروج پر تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھ میچز میں شاہین آفریدی نے 7 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ پورے کلینڈر ایئر میں مختصر ترین فارمیٹ میں انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کیں، اور اپنی رینکنگ کو بہتری کی جانب لے گئے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شاہین شاہ آفریدی خاطرخواہ پرفارمنس نہ دے سکے تاہم انہوں نے زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سال کی بہترین پرفارمنس دکھائیں اور اپنے ریکارڈ کو بہتر بنایا۔
2021 میں شاہین شاہ آفریدی نے نو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 17.06 کے حیران کن اوسط سے اسکور دے کر 47 وکٹیں حاصل کیں۔