کیا محمد حفیظ پی ٹی آئی کی وکٹ پر سیاسی اننگز کھیلنے جارہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان کا کہنا ہے پاکستان میں صحت کے حوالے سے اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ ہم سب پاکستانی عوام ہیں ہم سب کو ایک جیسے حقوق ملنے چاہئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بھی عمران خان ہونے چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز چینل کے پروگرام الیون ہاورز میں میزبان وسیم بادامی کے تیزی سے بدلتے ہوئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردعمل

این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کی اجازت دے دی

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر محمد حفیظ نے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہوئے کہا کہ "میرے خیال میں جو اچھا کام کرسکتا ہے اسے وزیراعلیٰ پنجاب ہونا چاہیے۔” اگلے سوال پر پھر کنفیوژن کا شکار ہوتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا اگر میں ایک طرف جاؤں تو ایک طرف پروجیکشن زیادہ دکھائی گئی ، جبکہ بزدار صاحب خود ہی نہیں بتا پارہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔”

سیاست میں آنے کے حوالے سے کیے گئے سوال پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ "اگر پاکستان کے لیے خدمت کرنے کا موقع وہاں ملا تو ضرور کروں گا مگر ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عمران خان صاحب کی طرف سے کبھی کوئی ایسی آفر نہیں آئی مگر وہ بڑی محبت اور پیار سے ملتےہیں ، اگر وہ کہیں گے تو پھر سوچا جاسکتا ہے۔”

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مایہ بلےباز محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ” میں پاکستان میں رہتا ہوں اور یہیں علاج کراتا ہوں تو کوئی اور لیڈر کیسے علاج کے لیے پاکستان سے باہر جاسکتا ہے۔ پاکستان میں صحت کے حوالے سے اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ ہم سب پاکستانی عوام ہیں ہم سب کو ایک جیسے حقوق ملنے چاہئیں۔

متعلقہ تحاریر