محمد رضوان 2021 کے لیے ICC مینز T20I کرکٹر آف دی ایئر قرار
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ "بہت بہت مبارک ہو۔ محمد رضوان آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو گزشتہ سال ان کی مستقل مزاجی، ناقابل تسخیر جذبے اور دلکش اننگز” کے لیے T20I کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں آئی سی سی نے کرکٹر محمد رضوان کو "آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی” میں نامزد کیا تھا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا محمد حفیظ پی ٹی آئی کی وکٹ پر سیاسی اننگز کھیلنے جارہے ہیں؟
ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 2021 میں مختصر ترین فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں سال 2021 میں بہترین کھلاڑی ہونے کے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥
2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊
More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA
— ICC (@ICC) January 23, 2022
محمد رضوان نے گذشتہ سال صرف 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,326 رنز بنائے تھے۔
آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے مطابق محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے بہترین وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران پاکستان کی سیمی فائنل تک کی دوڑ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیسرے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے پلیئر بن کر سامنے آئے تھے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گذشتہ سال کے شروع میں لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی T20I سنچری بھی بنائی اور کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87 رنز کی "شاندار اننگز” کھیلی تھی۔
آئی سی سی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم امید کرتے ہیں پاکستانی بلے محمد رضوان اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس (کارکردگی) جاری رکھیں گے۔”
آئی سی سی گورننگ باڈی نے محمد رضوان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار اننگز کا بھی ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی روایتی حریف کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر 2021 جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اور ان کا پوسٹر سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔
PCB congratulates Mohammad Rizwan on winning ICC Men’s T20I Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/tu7x0peXkl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2022
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ "بہت بہت مبارک ہو۔ محمد رضوان آپ اس کامیابی کے مستحق تھے، آپ کی عاجزی، رویے اور محنت آپ کی تعریف کرتی ہے۔ آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
Many congratulations @iMRizwanPak Well deserved achievement. Your humility, attitude and hard work defines you. Wishing you more laurels and success.
— Ramiz Raja (@iramizraja) January 23, 2022