پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ترانے نے دھوم مچا دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے ترانے کے بول "آگے دیکھ" کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ترانے کو ریلیز کردیا گیا ہے جس کی پہلی سطر کے بول ہیں "چنگاری سینے کی پھر سے مانگے ہوا۔۔۔ نظریں ٹکیں سانسیں رکیں تو اٹھا لے پھر آواز۔۔۔

نئے ریلیز ہونے والے ترانے کی ڈائریکیشن عبداللہ صدیقی نے دی ہیں جبکہ اپنے خوبصورت آواز میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا

قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر نے مٹی سے محبت کی وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گانے کا تصورات حوصلہ افزا ہیں ، ترانے کے الفاظ اور موسیقی شائقین اور قوم کے حوصلے بلند کرے گی کیونکہ دنیا کو اس وقت کووڈ 19 وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب گلوکار عارف اسلم ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں، جبکہ آئمہ بیگ نے گذشتہ سیزن کا ترانہ "گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔

عاطف اسلم معروف پاکستانی گلوکار ہیں جنہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فلموں کے لیے متعدد گانے گائے ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 2008 میں تمغہ امتیاز (تمغہ امتیاز) سے نوازا تھا۔ عاطف اسلم نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 50 سے زائد ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

آئمہ بیگ کا شمار بھی پاکستان کی معروف ترین خواتین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پچھلے سات سالوں کے دوران اسے متعدد کامیاب فلمیں ملی ہیں اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

عبداللہ نے اس موقع کے بارے میں کہا کہ "ایسا ترانہ تیار کرنا ہر موسیقار کا خواب ہوتا ہے۔ "میں اس سال اس موقع پر پی سی بی کا ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں۔”

ان کا کہنا ہے کہ "عاطف اسلم اور آئمہ بیگ دونوں بلاشبہ عظیم گلوکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ "میں مداحوں کے سننے کا انتظار نہیں کر سکتا کہ ہم کیا لے کر آئے ہیں۔”

پروڈیوسر نے مزید کہا، "ہم نے ایک ایسا گانا تیار کرنے کی کوشش کی جو گیم کی روح کو نمایاں انداز میں پیش کرتا ہے، یہ ترانہ واقعی پرلطف اور شاندار ہے۔”

متعلقہ تحاریر