ہائیر نے فاطمہ ثنا کو بڑے تحفے دے دیئے
ہائیر (پاکستان) کے سی ای او جاوید آفریدی نے ٹویٹ میں بتایا کہ ہائیر قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا، فاظمہ ثنا کو شاباشی بھی دی۔

ہائیر (پاکستان) کے سی ای او جاوید آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر پاکستانی خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
آئی سی سی ایوارڈز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا @imfatimasana پر پاکستان کو فخر ہے
ہائیر پاکستان اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ انشاللہ جاری رکھے گا
شاباش فاطمہ ثنا https://t.co/MEtU5Ku4O6 pic.twitter.com/dV9xOkAURi— Javed Afridi (@JAfridi10) January 25, 2022
اس کے ساتھ ہی جاوید آفریدی نے دو تصاویر شیئر کیں جس میں فاطمہ ثنا کے عقب میں ہائیر کے تمام برقی اپلائنسز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
این ای ڈی نجی ادارے کی مدد سے کراچی کا پہلا فٹبال اسٹیڈیم بنائے گی
وفاقی حکومت کا نجی بجلی گھروں کو 134 ارب روپے کی ادائیگیوں کا فیصلہ
خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کو پچھلے دنوں آئی سی سی نے سال کی بہترین ویمن کرکٹر کا اعزاز دیا تھا، اسی سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہائیر کی جانب سے انہیں تمام بڑے الیکٹریکل اپلائنسز کا تحفہ دیا گیا۔
ان اپلائنسز میں بڑا فریج، 65 انچ کا ٹی وی، ایئر کنڈیشنر اور واشنگ مشین شامل ہے۔
یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ نجی شعبے کی طرف سے قومی ہیرو کے لیے بڑا اقدام کیا گیا، یہ تحفے بیش قیمت ہیں۔
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر صرف اپنے منافع کے بارے میں سوچتا اور کام کرتا ہے لیکن ہائیر نے اس سوچ کو بدلنے کی بھی کوشش کی ہے۔









