ٹوئٹر صارف کی مفتاح اسماعیل سے چاکلیٹ بسکٹ بنانے کی فرمائش
صارف نے درخواست کی ہے کہ ان کی کمپنی 'بسکونی 'امریکی کوکی برانڈ ’’چپس آہو‘‘ کی طرز پر چاکلیٹ بسکٹ تیار کرے

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اور کینڈی لینڈ اور بسکونی کمپنی کے مالک مفتاح اسماعیل سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے فرمائش کی ہے کہ ان کی کمپنی امریکی کوکی برانڈ ’’چپس آہو‘‘ کی طرز پر چاکلیٹ بسکٹ تیار کرے۔
سوشل میڈیا کے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک "اریبہ شاہد” نامی صارف نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اور کینڈی لینڈ اور بسکونی کمپنی کے مالک مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں درخواست کی ہے کہ ان کی کمپنی ‘بسکونی ‘امریکی کوکی برانڈ ’’چپس آہو‘‘ کی طرز پر چاکلیٹ بسکٹ تیار کرے ، کریں کیونکہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے ڈالر بہت مہنگاہوگیا ہے اس لئے کمپنی امریکی کوکی برانڈ ’’چپس آہو‘‘ خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ن لیگ کے ترقیاتی پروجیکٹس، ماہر معاشیات اسد علی شاہ کا مفتاح اسماعیل کو کرارا جواب
مفتاح اسماعیل کاروباری فائدے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار
Sir @MiftahIsmail.
Humble request for Bisconni. Pls start making chewy chocolate chip cookies like Chips Ahoy does. Dollars are expensive, and buying these are super expensive.
I won’t mind the lack of cocomo in a pack if you consider making these. Thank you sir 🙏 pic.twitter.com/s9M5DYisvU
— Ariba Shahid (@AribaShahid) January 26, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل پاکستان کی معروف کمپنی ’کینڈی لینڈ‘ اور کوکیز اور کیک بنانے والی بسکونی کے مالک ہیں ۔ کوکومو بھی مفتاح اسماعیل کے خاندان کی ملکیت ہے اور اپریل 2021 میں ہونے والے کراچی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب میں بھی کوکومو کا ذکر سامنے آیا تھا جب مفتاح اسماعیل سے پوچھا گیا تھا کہ کوکومو کے پیک میں پانچ کی بجائے چار کوکومو کیوں کر دیے گئے ہیں۔









