وزیراعظم کی چینی عہدیداران اور سرمایہ کاروں سے ورچوئل ملاقات

ملاقات میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت، صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان کل چینی صدر شی جن پنگ سے ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج چین میں انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی، انہوں نے چیئرمین پاور چائنا سے بھی آن لائن ملاقات کی۔

ان ورچوئل میٹنگز میں پاکستان کے توانائی شعبے میں بہتری لانے اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرِ اعظم عمران خان چار روزہ دورہ چین کیلئے روانہ

ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں نیا شہر بن رہا ہے، وزیراعظم کا راوی اربن پراجیکٹ کا دورہ

گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے چین کے اہم اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی تھیں، اس دوران ڈیجیٹل، صحت، تجارت، صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ملاقاتوں میں سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا تھا، وزیراعظم نے چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین اور سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا تھا۔

سی پیک سے متعلق آئندہ کے اقدامات کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کل وزیراعظم پاکستان اور چینی صدر کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

متعلقہ تحاریر