وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد پاکستانی طلبہ کیلیے خوشخبری
وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد پاکستانی طلبہ کیلیے خوشی کی خبر آگئی۔واپسی کے منتظر پاکستانی طلبہ کے جلد چین روانہ ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنائی۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا پاکستان کو کرونا ویکسین کی فراہمی میں چین پر بازی لے گیا
پاکستانی جامعات میں جعلی تحقیقی مقالوں کی بھرمار ملکی بدنامی کا سبب
پاکستانی سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران دوست ممالک کے دوران طے پانے والے امور کو تفصیل سے بیان کیا۔
16. Early return of Pakistani students while ensuring safety against Covid-19.
17. Signing of MOUs/Agreements in areas of industry, investment, infrastructure, space, vaccine, digitalization, standardization, disaster management, culture, sports and vocational education.— Moin ul Haque (@PakAmbChina) February 7, 2022
معین الحق نے ایک نکتے میں لکھا کہ دونوں حکومتوں میں طے پایا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے پاکستانی طلبا کی جلد واپسی ممکن بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ چین میں”نو انٹری پالیسی“ کے تحت پاکستانی طلبہ چین جانے سے قاصر ہیں۔گزشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کچھ طلبہ کے ساتھ نامناسب انداز میں گفتگو کرنے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
وڈیو میں چین میں زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے شکوہ کرتے نظر آئے تھے کہ حکومت چین میں زیرتعلیم طالبعلموں کے تعلیمی سلسلے کی بحالی کیلیے اقدامات نہیں کررہی جس پر وزیرخارجہ نے طالبعلم کو ڈانٹ پلادی تھی۔
This is very pathetic response from Shah Mahmood Qureshi to the students who were enrolled in Chinese universities and can’t go back to due "No entry policy”. pic.twitter.com/TfQdWcw6Hi
— Arshad Yousafzai (@Arshadyousafzay) January 18, 2022
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ملائیشیا کی اور بات ہے جبکہ چین کی بات اور ہے وہ کسی کو اجازت نہیں دے رہے، جس پر طلبہ نے ان سے اصرار کیا تھا کہ وائرس کا توڑ ویکسی نیشن اور قرنطینہ ہے جیسا کہ باقی ممالک کر رہے ہیں۔
جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مجھے کیا سمجھا رہے ہو؟ کیا مجھے نہیں پتہ؟ چین کی پالیسی ہے وہ اجازت نہیں دے رہے۔ شاہ محمود قریشی نے وضاحت دی کہ چین کے صدر کہیں نکلتے تک نہیں ، نہ ملتے ہیں۔