نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 افراد جاں بحق

رکن سندھ اسملبی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے مرزا پور میں فائرنگ سے ہلاکتوں سے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کی مانگ کی ہے۔

نوابشاہ میں زمین پر قبضے کے تنازع پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوابشاہ کے نواحی علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازع زرداری اور بھند برادری کے درمیان پیش آیا۔ تنازع کو روکنے کےلیے پولیس موقع پر پہنچی تو زرداری براداری کے لوگوں نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او مرزا پور سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی موٹروے پر کارروائی، گاڑی سے مردہ جانور برآمد

مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی ، حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ

نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ  میں زرداری قبیلے کی بھند برادری اور ایس ایچ او پر فائرنگ کے واقعے کی مزمت کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے آصف زرداری اور ان کے لوگوں کو اب مزمت سے زیادہ مرمت کی ضرورت ہے۔ بھند برادری اپنی زمینوں کیلئے احتجاج کررہی ہے زرداری کے اثاثوں کیلئے نہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا پی پی والوں کی ہر زمین دیکھ کر رال ٹپکتی ہے ۔ سندھ کے متعدد گوٹھوں پر پی پی کے لوگوں نے قبضے کیے اور گوٹھ کے گوٹھ اجاڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلرز پارٹی زمین کے اصل حقداروں کے دلوں میں موت کا خوف بیٹھا رہی ہے۔ سندھ میں پی پی کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی زمینوں پر قبضے کرکے اپنا پیٹ بھرنا چاہتی ہے۔ معصوم سندھ کے باسیوں کے آباؤ اجداد کی زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی  رہنما حلیم عادل شیخ نے واقعے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی کے ٹی بنانے کے لیے زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، فیصلے کے باوجود زرداری برادری کے مسلح افراد نے غنڈہ گردی کی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا پولیس زرداری برادری کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضے کررہی ہے، سندھ میں کوئی ایسی زمین نہیں جس پر زرداری فورس نے قبضہ نہ کیا ہو، خوم ریزی کی ذمہ دار پولیس ہے۔

ایم پی اے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بھند برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، اور اعلیٰ عدلیہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر