پنجاب حکومت کی بدانتظامی،لاہور کے شہری پی ایس ایل سے پریشان

پریکٹس کے دوران بھی اسٹیڈیم کے اطراف کے راستے مکمل بند ہیں جس سے رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے بقیہ میچز کراچی کے بعد لاہور میں کھیلے جارہے ہیں جس کے باعث لاہور شہر کے قائد کے باسی سڑکوں پر رل گئے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب رہنے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہی گھروں میں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے  سیزن 7کے میچز جاری ہیں  میچز کے دوران پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں اور جو شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کمر کی انجری ، بوم بوم آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہو گئے

شاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور اسی وجہ سے ان کی آمد ورفت کے دوران روڈ، ٹریفک کے لیے بند کردی جاتی ہے جبکہ پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف کے راستے مکمل بند کردیے گئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں رہنے والے  رہائشیوں نے شکوہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے باعث ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ایک صارف خدیجہ صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ   ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  پی ایس ایل کے باعث ہماری  زندگی پریشانیوں کا شکار ہے۔

انھو ں نے بتایاکہ میری دادی کو پی ایس ایل کی سیکیورٹی پر معمور ایک پولیس اہلکار نے  کہا کہ جب تک میچز جاری ہیں اپنے گھر پر رہیں  انھوں نے مزید بتایا کہ  میں اپنے گھر سے نا میں جاسکتا ہوں اور نا اس وقت تک گھر نہیں آسکتا جب تک میچ ختم نا  ہوجائے ، ہم اپنے ہی گھر  وں میں یرغمال بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر