بابر سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ بالر یارکرز کیوں نہیں کروا رہے؟ وسیم اکرم

گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کپتان بابر اعظم کو آن فیلڈ ہدایات جاری کیں جس کی ویڈیو دیکھ کر شائقین ناراض ہوگئے۔

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے آخری اوور میں کپتان بابر اعظم کو سخت انداز میں ہدایات دیں جو کہ کیمرے نے ریکارڈ کرلیں۔

ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے وسیم اکرم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں ایسے سخت انداز میں بابر اعظم سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز نے مسلسل سات میچ ہار کر پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

کمر کی انجری ، بوم بوم آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہو گئے

وسیم اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت حیران ہوں کہ گزشتہ رات بابر سے بات کرنے پر ایسے رد عمل دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں صرف یہ کہہ رہا تھا کہ ہمارے بالرز یارکرز یا آف سائیڈ آف کی طرف ہلکی بالنگ کیوں نہیں کروا رہے؟

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ بابر ایک زبردست لڑکا ہے اور اس نے اپنی طرف سے بہترین کوشش کی۔

متعلقہ تحاریر