عائشہ گل خیبر پختون خواہ کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل تعینات
اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس میں کام کر چکی ہیں۔ انہیں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
صوابی سے تعلق رکھنے والی پولیس آفیسر عائشہ گل کو خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
پولیس آفیسر عائشہ گل کا تعلق صوابی سے ہے اور انہوں نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل جینڈر کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے.
یہ بھی پڑھیے
اپرچترال: جہیز مانگنے والوں کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان
کوہ پیما لٹل کریم علاج کیلیے رونالڈو کی شرٹ نیلام کرنے پر مجبور
عائشہ گل کا کہنا ہے کہ وہ خواتین, بچوں اور خواجہ سر اؤں کے حقوق پر کام کریں گی۔
خیبرپختونخوا (کے پی) کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ درحقیقت، کے پی کے کے لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔
اے آئی جی عائشہ گل کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک شہر صوابی سے ہے جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ وہ اپنے علاقے سے صوبائی پولیس فورس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ پشاور میں تعینات ہیں اور انہوں نے اپنے نئے عہدے کی کمان سنبھال لی ہے۔
عائشہ گل اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس میں کام کر چکی ہیں۔ انہیں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔