اسرائیلی سپریم کورٹ میں پہلے مسلمان جج کی تقرری
خالد کبوب کو جوڈیشل سیلیکشن کمیٹی نے منتخب کیا، انہوں نے کیریئر کے دوران زیادہ تر مالیاتی جرائم کے کیسز کی سماعت کی ہے۔
خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلمان جج منتخب ہوگئے ہیں، پیر کو جوڈیشل سیلیکشن کمیٹی نے چار نئے ججز کو منتخب کیا۔
کبوب نے اپنے کیریئر کے دوران زیادہ تر مالیاتی جرائم کے کیسز سنے ہیں اور ان کے آئینی افکار سے زیادہ لوگ واقف نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
زندگی ٹرسٹ کی طالبہ امریکہ میں اسکالر شپ کیلئے منتخب
عدلیہ کی توہین کا الزام غلط ہے،انصار عباسی کا شوکاز نوٹس پر جواب
خالد کبوب عدالت میں جسٹس جارج کارا کی عرب اسرائیلی نشست سنبھالیں گے اور ان سے توقع ہے کہ وہ اعتدال پسند ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کا کوئی عرب مسلمان سپریم کورٹ کا مستقل جج بن رہا ہے، اس سے قبل اسرائیل کے عرب ججز ہمیشہ مسیحی ہوتے تھے۔
اسرائیلی سپریم کورٹ کے لیے خالد کبوب کی نامزدگی کو ختم کروانے کی غرض سے کئی کوششیں کی گئیں، مخالفین کو اعتراض تھا کہ انہوں نے مشتبہ مسلمان رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اسرائیلی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ خالد کبوب سپریم کورٹ کے پہلے عرب مسلمان جج منتخب ہوئے ہیں۔