بلاسود قرضے ، پیٹرول بجلی سستی کیسے ہوئی وزیراعظم نے بتادیا
ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔
اسلام آباد میں بلاسود قرضے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ شہری جتنا ٹیکس دیں گے وہ اپنے نچلے طبقے پر لگاؤں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا اعلان، تاجروں کے مزے ہی مزے
ایف ائی اے کے 96 ہزار سائبر ہراسگی کیسز، وزیراعظم حل کی تلاش میں
انھوں نے کہا کہ ملک میں کچی آبادیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، قرض بلا سود اس لیے دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی اپنے گھر کا خواب دیکھ سکیں۔
ہمارا مقصد ہےکہ پاکستان کے عوام اپنے پاؤں پرکھڑے ہوں اس مقصد کے حصول اور ہر شہری کا اپنا ذاتی گھر ہو اس کےلئے 20 لاکھ روپےکا قرض بغیرسود کے دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آ جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جاکرعلاج کرایا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے ملکی حالیہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، لیکن یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس پرنہیں چل سکے اور جوانسان اپنے نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔
FBR has successfully knocked down Feb revenue target of Rs. 441 billion, posting robust growth of 28.5 percent, and up to the month growth of over 30 percent. Because of this performance of FBR we are able to subsidise petrol, diesel and electricity and give relief to our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2022
اس سے قبل وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ایف بی آر نے فروری کے ریونیو کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہےایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس چار سو اکتالیس ارب روپے جمع کیا ہے ایف بی آر کی اس کارکردگی کے باعث ہم پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئے ہیں ۔