24 سالہ انتظار ختم، پاکستان اور آسٹریلیا کل راولپنڈی ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کو بیناؤڈ قادر سیریز کا نام دیا گیا۔ سیریز کا نام آسٹریلیا کے لیجنڈری آل راؤنڈر رچی بیناؤڈ اور پاکستانی لیگ اسپن کے عظیم باؤلر عبدالقادر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا 24 سال کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ راولپنڈی میں کرکٹ ایکشن کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ میچ سے ایک روز قبل بارش نے انٹری دیتے ہوئے تیسرے دن کے پریکٹس سیشن کو روک دیا تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل موسم صاف رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی چیلسی فٹبال کلب کو خریدنے کی دوڑ میں شامل

انگلش بلے باز جیسن رائے کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کو بیناؤڈ قادر سیریز کا نام دیا گیا۔ سیریز کا نام آسٹریلیا کے لیجنڈری آل راؤنڈر رچی بیناؤڈ اور پاکستانی لیگ اسپن کے عظیم باؤلر عبدالقادر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cricket Australia (@cricketaustralia)

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز جیتنے والے آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کو سخت سیکورٹی حصار میں پاکستان پہنچی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ سطح کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے قیادت میں ٹیم نے انگلینڈ کو ایشز میں 4-0 سے شکست دی ہے کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا تجربہ ان کے لیے اور ان کی ٹیم کے لیے بالکل نیا ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ہمارے لیے دلچسپ اور چیلنجنگ ہوگی ۔ ایشز سیریز جیتنے کے بعد ہمارے حوصلے بلند ہیں تاہم اپنے حریف کو کمزور نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے اپنی کھیل کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

پیٹ کمنز کا مزید کہنا ہے کہ "یہ دونوں ممالک کے درمیان 20 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہے، لہذا یہ ایک خاص لمحہ ہے اور ہم بطور کھلاڑی حصہ اس سیریز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں آئیں گے اور خوب شور مچائیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔”

آسٹریلوی کھلاڑی کا اس سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں سے سامنا نہیں ہوا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز

ٹیم پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محمود اور نسیم شاہ۔

ٹیم آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، مارک سٹیکیٹی، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مچل سویپسن، اور ڈیوڈ وارنر۔

گذشتہ سے پیوستہ

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے۔ 66 ٹیسٹ میچوں میں کینگروز نے 33 بار فتح حاصل کی، شاہینوں نے 15 بار میدان مارا اور 18 میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔

متعلقہ تحاریر